lehsan k fawaid

لہسن کے استعمالات اور فوائد

لہسن کے استعمالات اور فوائد

لہسن کے ایسے فوائد ہیں جن سے آپ ناواقف ہیں ویسے تو لہسن پاکستان میں بیشتر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائدکے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متواقع طبی فوائد،خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لئے اس کا استعمال اگر آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں تو لہسن کے چند حیران کن فوائدجاننا ہو سکتا ہےکسی موقع پر کام آجائے.
اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہیں تو کھانے میں لہسن کی مقدار کوبڑھا دیں اس سے آپ کے جسم میں سے زہریلے مادے ختم ھو جائین گے۔اور آپ کی جلد تروتازہ اور صحت مند نظر آنے لگی کی لہسن کے استعمال سے اعصابی کمزوری کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جاتا ہے جبکہ آپ کے اعصاب کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےشدید ٹھنڈ میں ہونٹوں کا پھٹ جانا یا زخم ہوجانا کافی عام ہوتا ہے تو اس کےعلاج کے لیے پیسا ہوا لہسن کچھ دیر کے لیےمتاثرہ جگہ پر لگا دیں اس سے متاثرہ جگہ ٹھیک ہو جاے گی.
لہسن آپ کے گرتے ہوئے بالوں کے مسئلے کو ختم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل ایک جزا لیسین کی بھرپور مقدار ہے یہ سلفر کمپاؤنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کیلئے موثر ہے لہسن کو کاٹ لیں اور   اس کی پوتھیوں کو سر پر لگائیں آپ تیل میں بھی لہسن کو ملا کر بالوں میں مساج کرنے سے بال بڑے ہو جاتے ہیں

مزید فوائد

لہسن کھانے کو ذائقہ بخشتا ہے دما شوگر بلڈ پریشر جوڑوں کے دردمیں مفید ہے معدہ کیلئے اکسیر ہے اور خارش کو دور کرتا ہے اس کےعلاوہ موٹاپا دور کرنے کے کام آتا ہے.
ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جوکھانا بہت مفیدہوتا ہے لہسن کا جو چھیل کر اس کوچمچ میں رکھ کر دبا دیں یعنی اس کو پیس کر کھالیں اوپر سے لیموں ملا پانی پی لیں تو اس سے نہ صرف خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہےبلکہ انسان کے پیٹ کی چربی کو ختم کرتا ہے.
اگرآپ نزلہ زکام کا شکار ہو جاتے ہیں تو دل کو مضبوط کرکے لہسن کی چاہیے بنا کے پی لیں لہسن کو پیس کر پانی میں ڈال کر کچھ دیر تک بوائل کریں اس کے بعد چھان کر پی لیں۔
لہسن خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کے خون کی گردش تیزی سے ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بلندفشار سے بھی نجات ملتی ہے. اس کے علاوہ لہسن کینسر سے بھی بچاتا ہے.
اگرکھانےمیں الی سین اور لائنیولیم ایسڈکی مقدر زیادہ ہوگی تو لہسن کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لہسن میں قدرتی طور پر یہ خصوصیت پائی جاتی ہے لہسن کی وجہ سے خون پتلا ہوتا ہے اور اس میں چکنائی کم ہونے لگتی ہے اور یہی اسی وجہ سے بینائی بھی ٹھیک ہونے لگتی ہے.
لہسن میں انٹی اکسیڈینٹس کی وجہ سے دل کی مرض بھی ختم ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول کی مقداربھی کم ہونے لگتی ہے.

Advertisement
Please follow and like us: