کولیسٹرول کیا ہے اسے کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے

کولیسٹرول کیا ہے اسے کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے
کولیسٹرول cholesterool ایک شفاف بلبلا دار مادہ ہوتا ہے، جو کہ ہمارے خون میں چلتا ہے۔ جسے قدرت نے ہماری رگوں میں خون کوآسانی سے گزرنے کے لئے بنایا ہے۔ تاکہ خون میں جو مادے پائے جاتے ہیں، ان کی رگڑ سے رگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ اور خون اپنےافعال کو بہتر طریقے سے انجام دے سکے۔


کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے بےشمار طریقے ہیں۔

1
کولیسٹرول cholesterool کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوراک میں سب سے زیادہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ چکنائی والی چیزیں مثلا انڈے، مکھن اور گوشت وغیرہ سے پرہیز کریں۔

2
اپنی خوراک میں جتنا زیادہ ہو سکے نرم غذا کا استعمال کریں اور ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں فائبر زیادہ سے زیادہ ہو کیوں کے فائبر ہمارے جسم کو بہت زیادہ طاقت مہیا کرتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے ہمارےجسم کا کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے۔

4
اس کے علاوہ اپنی خوراک میں مچھلی کا زیادہ استعمال رکھیں جو آپ کے دل کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں اومیگا تھری کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ ایسی لوگ جو دل کے مریض ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ مچھلی کا استعمال کریں۔

5
اس کے علاوہ اپنی خوراک میں کوکنگ آئل اور گھی کی بجاۓ اولیو آئل کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کچی سبزیوں کے ساتھ اولیو آئل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، یہ ہماری زندگی کے لیے فائدہ مند ہی نہیں بلکہ اس سے ہم بہت اچھے طریقے سے زندگی گزار سکتے ہیں۔

6
اور ایسی خوراک جن میں سٹرول موجود ہوان کااستعمال بہت فائدہ مند ہے۔ کیوں کہ یہ جسم میں ایل ڈی ایل کو متوازن رکھتا ہے۔

متوازن خوراک اچھی زندگی گزارنے کا ایک بہت ہی سادہ سا فرمولہ ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ متوازن خوراک رکھتے تھے، جس سے ان کی زندگی میں بہت کم ہی کوئی بیماری آتی تھی۔ آج کل ہم نے اپنے کھانوں کی عادتوں کو بہت زیادہ بگاڑ دیا۔ اسی وجہ سے انسان جسمانی اور ذہنی طور پر بیمار ہو جاتا ہے۔

Please follow and like us: