بالوں کی خشکی کاعلاج balon ki khushki ka ilaj

بالوں کی خشکی کاعلاج – balon ki khushki ka ilaj

بالوں کی خشکی کاعلاج

بالوں کی خشکی دور کرنے کے لئے میتھی دانہ کو باریک پیس کر دو لیموں کے رس کے ساتھ جڑوں میں اچھی طرح لگالیں اور کپڑا باندھ کر سوجائیں- صبح کپڑا ہٹا کرپھر مالش کریں اور پاؤڈر جھاڑ کر کنگھی کرلیں- اب گرم پانی میں تولیہ بھگونے کے بعد سر کے اوپر دس منٹ کے لئے لپیٹ لیں-پھر تولیا ہٹا کر شیمپو سے دھوئیں اور نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں اور تب تک کریں جب تک سارا شمپو صاف نہ ہو جائے- اس کے بعد ایک چوتھائی چمچ زیتون کا تیل اور دو قطرے لیموں کا رس ملا کر گیلے بالوں میں مالش کریں 

خشک بالوں کے لیے

بالوں کے لحاظ سے کیلے کے گودے میں بادام کا تیل اتنا ملائیں کہ ذرا پتلا سا لیپ بن جائے جو بالوں اوران کی جڑوں پر لگانے کے لیے کافی ہو- جب لیپ تیار ہو جائے تو اسے سر کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں- اسے لگانے کے بعد سر کو پلاسٹک کی ٹوپی یا تھیلی سے ڈھانپ کر اوپر سے تولیہ لپیٹ لیں- اس کا ہفتے میں ایک بار استعمال کافی ہے- اس طرح کچھ عرصے میں آپ کے بال نہایت خوبصورت ہو جائیں گے اور گھنے چمکیلے لمبے اور سلکی بال ہوجائیں گے

جلد کی خشکی کے لیے

جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے  ایک چمچ کیلے کا گودااورایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر اچھی طرح ایک جان کر کے چہرے کی صاف کی ہوئی جلد پراور گردن پر اچھی طرح لگائیں- لیکن یاد رہے اس عمل کے دوران آنکھیں محفوظ رہنی چاہیں- لیپ لگانے کے تقریبا 20 منٹ بعد آپ نیم گرم پانی سے چہرہ اور گردن دھو لیں

ہاضمہ اور جلد کی خوبصورتی اورپپیتا

ہاضمے کے لیے پپیتا ایک بہت مفید چیز ہے پپیتا کھانے سے آپ کا ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور یہ آپ کا امیون سسٹم کو بھی مضبوط کرتا ہے- اس کے استعمال سے آپ کے اندر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے-  پپیتا ڈینگی کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے- اگر اس کو کھایا جائے یا اس کا رس نکال کے پیا جائے تو یہ آپ کے خون میں سفید خلیات کو بڑہاتا ہے اور خون میں موجودڈینگی کے اثرات کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے- ہاضمے کی بہتری کے علاوہ اس میں موجود اہم غذائیں صحت اور توانائی کا سامان مہیا کرتے ہیں اس میں ہاضم خمیر( انزائم) خوب ہوتا ہے-  جلد پر اس کے لیپ سے مردہ خلیات بڑی عمدگی سے دور کیے جاسکتے ہیں اور کیل مہاسے داغ دھبے دورہوسکتے ہیں- اس طرح جلد بھی نکھر جاتی ہے- کھردری جلد سے نجات کے لیے دو چائے کے چمچ پکے ہوئے پپیتے کا گودا اچھی طرح گھوٹ لیجیئے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طرح ملا کر اسے چہرے اور گردن پر لیپ کرکے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد دھوئیں- دھونے کے بعد اگر آپ کے گھر میں کوئیموئسچرائزر موجود ہے تو اس کولگائیں