khajoor ke fayde

کھجور کے حیرت انگیز فائدے benefits of dates

کھجوراور اس کے فائدے

کھجور ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جو ہر عمر کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے لیکن لوگوں کی کم عقلی یہ ہے کہ وہ صرف اور صرف رمضان میں پھلوں کا استعمال کرتے ہیں اور باقی سارا سال کھجوروں کو منہ نہیں لگاتے  جس گھر میں کھجور ہے اس گھر کو بھوکا نہ سمجھو

کھجور میں اللہ نے حیرت انگیز غذائیت رکھی ہے کھجور میں معدنیات اور طاقتہوتی ہے کھجور نہ صرف غذا ہے بلکہ دوا اور شفا کا بھی کام کرتی ہے – کھجور میں چکنائی بالکل ہلکی مقدار میں ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم میگنیشیم اور سب سےبڑھ  کر آئرن اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے اور کھجور کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے  لوگوں کے جسم فربہ اور مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ اس سے ان کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں- کھجوروں میں کاربوہائیڈریٹس یعنی انرجی ہے جو کہ انسانی جسم کی توانائی کیلئے بنیادی جزو میں شامل ہےاور یہ کھجوروں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے

کھجور کے فوائد

قبض ختم کرتی ہیں کجھورکو اگر ساری رات پانی میں بھگو دیا جائے اور صبح اٹھ کر پانی اور کھجوریں کھا لی جائیں تو قبض کا بھی خاتمہ ہوگا- بلکہ اس سے کمزور جسم والوں کا فربا یعنی اچھی صحت بنے گی- اس کے علاوہ یہ دل کے مریضوں کے لیے بہت اچھا ہے اور دل کی ہر بیماری سے نجات مل جائے گی

کھجوروں میں میگنیشیم پوٹاشیم اور فائبر ہونے کی وجہ سے یہ دل کو بہت زیادہ طاقت دیتا ہے

دن میں 4 سے 5 کھجوریں استعمال کرنے سے جسم میں خون کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے

 

آئے دل دماغ جگر اور گردوں کو طاقت فراہم کرتا ہے- کھجور کے  استعمال سے فوری توانائی حاصل ہوتی ہے

اس سے کمر کو مضبوطی ملتی ہے اور درد کو رفع ملتی ہے

کھجور کا شربت گرمی کا بہت اچھا توڑ ہے یہ جگر اور مثانہ کی گرمی دل اور دماغ کی حدت خواتین اور مردوں کی بیماریوں، ہاتھ پاوں کی جلن معدے کی تیزابیت اوراعصابی طاقت کے لیے کھجوروں کا شربت انتہائی حیرت انگیز ہے