لیموں کے فوائد lemon ke fayde

لیموں کے فوائد

لیموں کا رس وٹامن سی کا خزانہ ھےاس میں وٹامن بی پایا جاتا ہے *
چائے میں دودھ کی بجائےلیموں کا رس ملا کر پیناشوگر کوختم کرتا ہے۔ *
ناک میں لیموں کے رس کی پچھاری کرنے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔ *
لیموں کو کا ٹ کر نمک لگاکرچاٹنے سے الٹی یعنی قے رک جا تی ہے۔ *
.لیموں کے دو ٹکڑے کر کے باری باری آگ پرسینک کر پیشانی پر ٹکورکرنے سے سر درد دور ہو جاتا ہے۔ *
.لیموں انسان کے جسم سے یورک ایسڈ کا خاتما کرتا ہے۔ *
لیموں کا رس استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کولیسٹرول اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے

لیموں جگر کے لیے امرت کا اثر رکھتا ہے *

آج تک اس جیسی کوئی چیز موثر ثابت نہیں ہوئی *

لیموں کا رس تھوڑے سے پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے منہ کے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں *

اس کے علاوہ لیموں میں جلد کو صاف کرنے کی بھی صفت موجود ہے *

جلدکے اوپر پھوڑوں اور اس کے علاوہ خارش کی صورت میں لیموں کا رس لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے *

دارچینی دو ماشہ جمالگھوٹاچار ماشہ دونوں کو بریک پیس کر دو عدد لیموں کا رس ملا کر چنبل پر لگانے سے سے چنبل جیسی بیماری ٹھیک کردیتا ہے
لیموں کے شربت کو استعمال کرنے سے گردوں کی پتھری سے بچا جاسکتا ہے *
لیمون میں سٹریٹ پایا جاتا ہے جو قدرتی طور پر پتھری سےبچاتا ہے *
لیموں نظام ہضم کی صفائی کے لیے موثر کردار ادا کرتا ہے *

لیموں کا استعمال جسم کا خون صاف کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے *

لیموں کو خون کا بہاؤ روکنے والا سب سے طاقتور قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے *

لیموں میں جراثیم اور وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے *
لیموں کا جوس اگر زیتون کے تیل میں ملا کر پیا جائے تو پتے کی پتھریاں اس سےختم ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ تازہ لیموں کا رس * استعمال کرنے سے بواسیر ختم ہوجاتی ہے اور رگوں کے پھولنے کے علاج کے لیے بھی مفید رہتا ہے

‏* اگر شہد کی مکھی کاٹ جائے تو خالص لیموں کا عرق لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے

نزلہ زکام کی علامات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اگر ملیریا ہو جائے تو میں لیموں کا استعمال کرنے سے ملیریاختم ہو جاتا ہے *