سبزیوں کے فوائد

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں سبزیاں صحت کے لیے نہایت مفید ہیں الحمدللہ ہمارا تعلق ایسے ملک سے ہے جہاں ہر موسم کے لیے مختلف سبزیاں پائی جاتی ہیں،مختلف سبزیوں سے وٹامنز اور منرلز مل سکتے ہیں، سبزیوں کے بیت سے فوائد ہیں لہذا سبزیاں  کھائیں اور بیماریاں بھگائیں۔

                                  بینگن

Image for discrption

دل کے امراض میں اسکا کھانا فائدے مند ہوتا ہے، آئرن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نہایت مفید ہے، جن لوگوں کو بھوک کی کمی ہو وہ بینگن کا استعمال کریں، بینگن دماغ کے لیے بھی مفید ہے اور یہ خون کو صاف کرتا ہے، دانتوں کے درد کے لیے نہایت کارگر ہے۔

                                    پالک

پالک پٹھوں کے لیے نہایت موثر ہے، بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے اور کینسر سے بچاتی ہے، جلد کو نکھارنے میں مدد کرتی ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو نارمل رکھتی ہے، آئرن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پالک ضروری ہے، پالک کا استعمال قبض ختم کر تا ہے۔

                                  چقندر

 

مختلف سبزیوں کے مختلف فوائد ہیں جیسا کہ چقندر نائٹریٹ سے بھر پور سبزی ہے اسکا استعمال خون کو بڑھاتا ہے، اور بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد کرتا ہے, مسلز کے ساتھ ساتھ یہ دماغ کو آکسیجن پہنچا نے میں مفید ہے، چقندر قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

                      گاجر اور مولی

 


مولی اور گاجر ہا ضمہ تیز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں، گاجر سے خون کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے، جبکہ مولی میں جسم کے اندرونی انفکشن ختم کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے۔

                                کھیرے


کھیرے دل و دماغ کو ٹھنڈک بخشتے ہیں اور ڈی ہائیڈریشن سے دور رکھتے ہیں، کھرے جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں، ان کا استعمال رنگت کو صاف کرتا اور نکھارتا ہے۔

                                     کدو

سنتِ نبوی کے مطابق کدو کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، حدیث میں لکھا ہے کہ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کدو بہت مرغوب تھے۔ کدو کو اگر شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے، جن لوگوں کو نیند نہیں آتی ان کو چاہیے کہ وہ کدو ک استعمال کریں، معدے کی تیزابیت اور آنتوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔کدو کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے آدھے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

                                  اروی

اروی میں نشاستہ، وٹامن اے اور بی زیادہ ہوتے ہیں، اروی کے پتے کا پانی بہتے خون کی جگہ پر رکھیں تو اس سے خون رک جائے گا، اگر منہ میں چھالے ہوں تو اروی کے چھلکے کا سفوف شہد میں ڈال کر لگائیں افاقہ ہو گا۔