nazar ki kamzori

nazar ki kamzori نظر کی کمزوری کی علامات اور اس کا علاج

نظر کی کمزوری کی علامات (nazar ki kamzori)

nazar ki kamzori

عمر کےبڑھنےکےساتھ ساتھ نظرکمزورہونے لگ جاتی ہے، جسکی وجہ سے عینک لگانی پڑتی یے۔ چنداہم نکات پر عمل کرکے کی نظر کو ٹھیک رکھ سکتے ہیں۔

نظر کمزور ہونے کی چندعلامات درج ذیل ہیں (nazar ki kamzori ki alamat)

سر کا درد رہنا

نظر کی کمزوری سر درد کا باعث بنتی ہے۔ زیادہ کام کرنے کے لئے آنکھوں کو محنت کرنی پڑتی ہے۔جس کی وجہ سے آنکھوں میں درد رہتا ہے، موبائل استعمال کرنے یا کسی بورڈ کو دیکھتے وقت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ کو ئی زیادہ محنت والا کام کر رہے ہیں تو کم ازکم ہر کام میں 15 سے 30 سیکنڈ کا وقفہ ضرور رکھیں۔

آنکھوں کے آس پاس درد کا رہنا

انسانی آنکھیں لینس کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جو مختلف فاصلوں پر پڑی چیزوں کو دیکھنے میں مدد دیتی ہیں۔  دور پڑھی ہوئی چیزوں کو دیکھنے میں آپ کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سےآنکھوں کے آس پاس بہت زیادہ درد رہنے لگ جاتا ہے جو کہ نظر کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔

زیادہ روشنی کو دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے

زیادہ روشنی میں دیکھنے کی وجہ سے آنکھوں میں چھبن محسوس ہو رہی ہوتو پتا لگ جاتا ہے کہ نظر میں خرابی ہو رہی ہے۔ یہ زیادہ روشنی آنکھوں کو سکڑنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

نظر کی کمزوری کا علاج (nazar ki kamzori ka ilaj)

تمباکو نوشی سے گریز کریں

عمرکےبڑھنےکے ساتھ ساتھ نظر کی کمزوری بصری اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔ ذیابیطس کی بیماری بھی نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔

ڈیجیٹل اسکرین کا استعمال کم کریں

کمپیوٹر اور فون وغیرہ کی اسکرین کا استعمال کم کریں۔ کیونکہ نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ موبائل یا کمپیوٹر کسی ڈیجیٹل اسکرین کا استعمال کریں تو آپ کی نظر بہت جلد کمزور ہو جائے گی اور آنکھوں میں درد محسوس ہونے لگے گا۔ اس کے استعمال کرنے سے آپ کی آنکھوں میں سرخی، خارش اور دھندلہٹ وغیرہ جیسی اثرات نظر آئے گی۔ اس سے بچنے کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایسی چیزوں کا استعمال وقفے وقفےسے کریں۔

بینائی کو تیز کرنے کے لیے ہمیں مفید غذا کا استعمال کرنا چاہیے

اپنی بینائی کو تیز کرنے کے لیے سب سے زیادہ گاجر،بھنڈی اور خوبانی کا استعمال سب سے زیادہ کریں۔ گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ بھنڈی میں زیکسن لوٹین جیسےمرکبات موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ نظر کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔