face mask

Chehray par mask lagane ka tarika چہرے پر ماسک لگانے کا صحیح طریقہ

(Chehray par mask lagane ka Sahi tarika)

چہرے پر ماسک لگانے کا صحیح طریقہ

چہرے پر ماسک لگانے سے پہلے اسے اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اس کے بعد کولڈ کریم لگائیں۔ اس کے بعد انگلیوں کے ساتھ اس کو اچھی طرح مساج کریں۔ یہ کریم جذب ہو جائے تو اس کے بعد بہاب لینے کے لئے پانی کو گرم کر سکتی ہیں۔ بھاپ لینے کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ ٹشو یاروئی کو بھگو کر اپنے چہرے کو اس کے ساتھ صاف کرلیں۔ تو اس عمل کے بعد آپ کا چہرہ ماسک لگانے کے لیے تیار ہے۔ اگر آپ بھاپ نہیں لینا چاہتی تو پانی کے ساتھ اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور اس پر ماسک لگا لیں۔ ماسک 6سے 7 منٹ تک کے لیے اپنے چہرے پر لگائیں اگر آپ محسوس کریں کہ ماسک سخت ہو رہا ہے تو اس کو گیلی روئی کے ساتھ صاف کرلیں۔ باقی جو آمیزہ بچ جاتا ہے اس کو ہاتھوں اور پاؤں پر لگا لیں اس کو سٹور کرکےنہ رکھیں۔ اس کے علاوہ ماسک لگا کر آپ نہ بولے نہ ہنس کیوں کہ اس جگہ پر آپ کے نشان رہ جاتے ہیں۔ ایک اور بات خشک جلد کے لیے ایسے ماسک کا استعمال کریں جس سے آپ کی جلد میں نمی آ جائے۔ چکنی جلد کے لیےایسا ماسک استعمال کریں جس سے آپ کی جلد میں چکنائی آجائے۔

Please follow and like us: