chicken white karahi recipe

(Chicken White Karahi Recipe )چکن وائیٹ کڑاہی

(Chicken White Karahi Recipe)

چکن وائیٹ کڑاہی

(Ingredient) اجزا

چکن ایک کلو
دودھ ایک کپ
ہری مرچ
ہرا دھنیا
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک چمچ
لہسن ادرک تین چمچ
دہی تین پاو
تیل سو گرام

(Recipe For Making White Chicken Karahi)

Advertisement

چکن وائیٹ کڑاہی بنانے کا طریقہ

ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کر لیں۔ پھر اس میں لہسن اور ادرک ڈال دیں۔ اور چکن ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک اور دہی ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک پکائیں۔ جب دہی خشک ہونے لگے تو اس میں دودھ ڈال کر ڈھک دیں۔ جب دودھ خشک ہو جائے تو اس میں اور چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کٹی ہوئی کالی مرچیں ڈال دیں۔ اور دو منٹ تک پکائیں اور اتار لیں۔ اس کے اوپر ہرا دھنیا ہری مرچیں ڈال کرپیش کریں۔

Advertisement
Please follow and like us: