Chole Palak Recipe in Urdu (چنا پالک)

Chole Palak Recipe/ Chana Palak in Urdu

چنا پالک ایک بہت ہی لذیذ سبزی ہے اور چنا پالک بنانے میں انتہائی آسان اور تیز ہے۔ آپ کو اپنے فریج میں صرف کچھ ابلے ہوئے چنے رکھنے ہوں گے اور چنا پالک آپ کے رات کے کھانے میں پکانے کا بہترین آپشن ہے۔ چنا پالک انتہائی صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورسالن ہے۔ چنا پالک بنانے میں بھی بہتآسان ہے اور فورن  سےبن جاتا ہے

چنا پالک بنانے کے لیے آپ کو اپنے کچن میں زیادہ وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ رات کے کھانے میں چنا پالک کو گرم روٹی کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں

چنا پالک بہت منفرد نسخہ ہے. ہم سب جانتے ہیں کہ پالک ایک بہت ہی صحت بخش سبزی ہے، اس لیے چنا پالک کے ساتھ بنانے کا بہترین آپشن ہے. آپ آرام سے کھانے میں چنا پالک بنا سکتے ہیں.یہ نسخہ سردیوں میں بہترین ہے. امید ہے کہ آپ کو چنا پالک کی ترکیب بہت مفید لگے گی.

:اجزا

پالک 2 گڈی۔
چنے 2 کپ
دہی 2 کپ
پیاز 2 بڑی کٹی ہوئی
لہسن 1کھانے کا چمچ
ادرک 1 کھانے کا چمچ
میتھی کے پتے 3 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1.5 چمچ
ہلدی 1 چمچ
زیرہ 2 کھانے کے چمچ
دھنیا 3 کھانے کے چمچ
تیل 1 کپ
نمک حسب ذائقہ

Chole Palak/ Chana Palak (ترکیب)

پالک کو ایک برتن میں ۵ منٹ تک ابالیں اور پھر اسےمشین میں بلینڈ کریں. اب ایک اوربرتن میں پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کریں. اور ساتھ ہی ادرک اور لہسن ڈالیں. اب اس میں باقی تمام اجزاء شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ تیل مسالے سے الگ نہ ہوجائے. چنا پالک تیار ہے۔

Related