باقی جسم کی نسبت پاؤں کے زیادہ ٹھنڈے رہنے کی وجوہات

باقی جسم کی نسبت paon
زیادہ ٹھنڈے رہنے کی وجوہات
ٹھنڈے علاقوں میں جسم کا ٹھنڈا رہنا ایک نارمل سی بات ہے۔ لیکن ہم یہاں پر پاؤں کی بات کر رہے ہیں کہ پاؤں ہمارے باقی جسم کی نسبت کیوں paon زیادہ ٹھنڈےرہتے ہیں۔ گرم علاقوں میں پاؤں کا ٹھنڈاہونا خطرے کی بات ہے۔پاؤں کا ٹھنڈا رہنا خون کی کمی کی علامت بھی ہے۔ باقی جسم کی نسبت پاؤں کا ٹھنڈا ہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ہمیں اس مسئلہ کو نارمل مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس لیےہمیں چاہیے کہ ہم فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ ہمارا مسئلہ جلدازجلد حل ہو جائے۔
(paon)پاؤں
کے ٹھنڈا ہونے کی علامات
خون کی کمی جب انسانی جسم میں ہونے لگتی ہے تو جسم میں ریڈ بلڈ سیلز صحیح طور پرنہیں بن رہے ہوتے تو اس کی وجہ سے نارمل درجہ حرارت میں باقی جسم تو گرم ہی رہتا ہے لیکن پاؤں زیادہ ٹھنڈے رہنےلگتے ہیں۔
وٹامن کی کمی
ٹھنڈے رہنے کی ایک وجہ وٹامن بی کی کمی ہوتی ہے۔ وٹامن بی میں گوشت، انڈے، دودھ، ڈیری پروڈکٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ ان اشیا کے حصول سے جسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنتے ہیں۔ جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو جائے تو خون بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ وہ افراد جو زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں اور گوشت سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں وٹامن بی کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔
بلڈ پریشرلوہونا
بلڈ پریشر لو ہو جانے کی بڑی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہے اس کے علاوہ جند دوائیوں سے بھی بلڈ پریشر لو ہو جاتا ہے۔ جب بلڈ پریشر لو ہو جاتا ہے تو پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان کو کئی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ جب انسان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اس وجہ سے بھی پاؤں ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کوبھی پاؤں ٹھنڈے رہنے کی ذیادہ شکایت ہوتی ہے ۔